کراچی: موسیٰ کالونی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی

کراچی: کریم آباد کے قریب موسیٰ کالونی میں نو تعمیر شدہ 5 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی۔ عائشہ منزل سے لنڈی کوتل کے قریب موسیٰ کالونی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت کو گزشتہ رات مخدوش ہونے پر خالی کرا لیا گیا تھا۔ یہ عمارت پیر کی صبح منہدم ہوگئی جس میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی گاڑیاں اور عملہ موقع پر پہنچ گئے۔ عمارت 40 گز اراضی پر تعمیر کی گئی تھی جو کہ غیر قانونی بھی تھی جب کہ عمارت میں 5 فلیٹ تھے۔پولیس کاکہنا ہےکہ کریم آباد سے ضیاء الدین اسپتال جانے والا روڈملبے کی وجہ ٹریفک کے لیے بندکردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے