کانک،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) کانک میں نامعلوم مسلح مو ٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، لیویز کے مطابق پیر کو کانک کے علاقے کلی یار محمد میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے غلام مرتضیٰ رخشانی نامی شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے، لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیاجہا ں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے رکد ی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے