لاہورمیں نامعلوم افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،میاں بیوی جاں بحق

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں گھر میں فائرنگ سے میاں اوربیوی جاں بحق ہوگئے۔لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں اوربیوی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق شادی پورہ میں نامعلوم ملزمان نے سیڑھی لگائی اورچھت پر سوتے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت 30 سالہ شہزاد اور28 سالہ فرح کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولین پر ایک سال قبل بھی گھر میں گھس کر حملہ ہوا تھا جس کا مقدمہ آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے