ضمنی انتخابات میں شکست، وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل طلب کرلیا

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)حکومتی اتحادی جماعتوں اورپی ڈی ایم قائدین کا اجلاس کل دوپہرکو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگا۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پرکل اجلاس بلایا گیا ہے، وزیراعظم نےاتحادی جماعتوں اورپی ڈی ایم قائدین کو لاہور میں رہائش گاہ پر دعوت دی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ حکومت کی اتحادی جماعتیں اور پی ڈی ایم قائدین ملکی صورت حال کا جائزہ لیں گے، اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں اورپی ڈی ایم قائدین میں اہم امورپر مشاورت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے