بلوچستان میں کورونا وائرس کی شرح میں اضا فہ، 2.65فیصد ریکارڈ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کو رونا وائرس کی شرح میں اضا فہ، 2.65فیصد ریکارڈ کی گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے3اضلاع سے کورونا وائرس کے12نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد35666ہو گئی ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح2.65فیصد ریکارڈ کی گئی،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد48ہے،رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے453ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ161افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے378اموات ہو چکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے