کوئٹہ،کلی الماس سے اغوا ہونے والے بچے کو پولیس نے بازیاب کرا لیا، ملزمان گرفتار
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی الماس سے اغوا ہونے والے بچے کو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کرا لیا ہے۔کارروائی میں بچے کے اغوا میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ائیرپورٹ روڈ پولیس اور کچلاک پولیس ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی کی خصوصی ہدایت ایس پی صدر عادل عامر کی زیر نگرانی اور ڈی ایس پی کچلاک عبدالستار اچکزئی ڈی ایس پی ائیر پورٹ ائیر محمود کیانی کی زیر سرپرستی،ایس ایچ او کچلاک نیاز حسین، ایس ایچ او ایئرپورٹ نعمت اللہ خلجی،اے ایس آئی زین اللہ کاکڑ، اے ایس ایس سمیع اللہ کاکڑ،عبدالمناف بازئی کے ہمراہ ایگل اسکواڈ کچلاک اور دیگر عملہ نے کارروائی کرتے ہوئے اغوا شدہ بچہ شبیر احمد ولد گلاب شاہ ساکن الماس چوک کوئٹہ کو بازیاب کرا کے ملزمان اظہاراحمد ولد عبد الظاہر ساکن کلی گل محمداور سہیل شاہ ولد رحمت اللہ ساکن کی گل محمد کوئٹہ کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے زیر استعمال الٹو مہران گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں ملزمان سے مزید تفتیش تھانہ ائیرپورٹ پولیس کر رہی ہے۔