کوئٹہ،ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ،اہلکارسمیت3افراد زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں ایک ایف سی اہلکارسمیت3افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر واقع بشو ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر دستی بم پھینکا جوزورداردھماکے سے پھٹ گیاجس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار اور 2راہ گیر جلیل احمداور خیرمحمد زخمی ہوئے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا۔پولیس مزیدکارورائی کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے