کمپنی کی ترقی وخوشحالی کے لئے تمام افسران و ملازمین کو انفرادی کردار ادا کرنا چائیے،انجینئرعبدالکریم جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرعبدالکریم جمالی نے کہاہے کہ کمپنی کی ترقی وخوشحالی کے لئے تمام افسران و ملازمین کو انفرادی کردار ادا کرنا چائیے انہوں نے کہاکہ صارفین کمپنی کا اثاثہ ہیں اور انھیں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیئے انکے بجلی سے متعلق تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل (آپریشن) سرکل کوئٹہ کے کارکردگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کیسکوکے چیف انجینئر (پلاننگ اینڈ انجینئر نگ) نعیم کاکڑ، چیف انجینئر آپریشن ڈائریکٹر شوکت جوگیزئی،ڈائریکٹر کسٹمر سروسز سید یوسف شاہ خان،مینیجر سرویلینس غلام مْحّمد کاکڑ،مینیجر (او اینڈ ایم)اقبال بڑیچ، سپریٹنڈنگ انجینئر سنٹرل سرکل ناصر مندوخیل، ایڈیشنل منیجر (ایم آئی ایس) عمران جوگیزئی، ایڈیشنل منیجر (ایچ آرایم) اورنگزیب کھوسہ کے علاوہ دیگر متعلقہ سینئرافسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئر عبدالکریم جمالی نے کہاکہ فیلڈ اسٹاف بقایا جات کی وصولی کے لئے ایک جامع پلان ترتیب دیکر ہر ماہ کے شروع میں سرکاری و نجی اداروں کیجانب سے بل اور بقایاجات جمع نہ کرنے کی صورت میں انکے کنکشنز منقطع کریں اور بلوں کی وصولی تک انکے کنکشنز دوبارہ بحال نہ کئے جائیں۔انھوں نے کہا کہ سٹاف کی جانب سے عملی کام کرنے سے ہم تمام دیئے گئے ٹارگٹ حاصل کر سکتے ہیں اس سلسلے میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی جبکہ کارکردگی میں غفلت اور غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کیخلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔کیسکو چیف نے کہا کہ تمام علاقوں میں غیر قانونی کنکشنز، کنڈوں، بجلی چوری کا خاتمہ اور فیڈروں کی کامبنگ فورا شروع کیئے جائیں اور بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں ایف آئی آر کے اندراج کے لئے تحریری درخواست جمع کرائیں۔عبدالکریم جمالی نے کہا کہ کچلاک، دشت اور سریاب کے علاقوں غیر قانونی ٹیوب ویلوں کا خاتمہ کیا جائے جسکے لئے تمام زرعی کنکشنز کے ٹرانسفارمر وں اور کھمبوں پر انکے بل کا حوالہ نمبر درج کئے جائیں تاکہ غیر قانونی کنکشنز کے خاتمہ کو مزید آسان بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ہر سب ڈویژن ایک ایک فیڈر پر مارکنگ کا عمل شروع کریں اور پھر اسے وسعت دیکر دیگر فیڈروں مارکنگ کا عمل یقینی بنائیں اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی بھی مدد لیا جائے اور سٹاف نائٹ چیکنگ کا عمل بھی شروع کریں۔انہوں نے کیسکوکے تمام افسران و ملازمین کو سختی سے تاکید کر تے ہوئے کہا کہ تمام صارفین کے ٹیلی فون سنے جائیں تاکہ صارفین کی شکایات کے ازالہ بھی جلد سے جلد ممکن بنائی جاسکے۔قبل ازیں سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل ناصر مندوخیل نے کوئٹہ سرکل کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جبکہ کیسکوسریاب، زرغون اور سٹی ڈویژنز کے ایگزیکٹوانجینئر ز اور ریونیو افسران کی جانب سے متعلقہ ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق بھی چیف ایگزیکٹوآفیسرکو بریفنگ دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے