قلات، لاپتہ کفایت اللہ کے عدم بازیابی کیخلاف مرکزی شاہراہ پر دھرنا
قلات(ڈیلی گرین گوادر)کفایت اللہ بلوچ کے عدم بازیابی کیخلاف احتجاجاً قلات منگچر مرکزی آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا دے کر بند کردیا گیا۔ کفایت اللہ کے باحفاظت بازیابی کے لیے انکے اہلخانہ احتجاج کررہے ہیں کفایت اللہ پیشے کے لحاظ سے اسکول کا استاد ہے جبکہ اساتذہ یونین کا عہدیدار بھی رہا ہے۔ ان کو 11 فروری 2022 کی رات منگچر سے ان کے گھر سے حراست میں لیا گیاکفایات اللہ کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اگر ان پر کوئی الزام ہے ان کو عدالت میں پیش کریں احتجاجی مظاہرے میں بچوں و خواتین سمیت مرد بھی شامل ہیں۔