سردار عطاء اللہ مینگل کے نام سے منسوب جشن سریاب کا ایونٹ ایک قابل ستائش اقدام ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں سے نہ صرف نوجوانوں کی مخفی صلاحیتیں بہتر انداز سے سامنے آتی ہیں بلکہ مجموعی طور پر معاشرے سے بھی بہت سی برائیوں کا خاتمہ ہوتا ہے ہمارے صوبے کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ضروری یہ ہے کہ اس ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے اور اسے مزید نکھار ا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن سریاب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی، بابو عبدالرحیم مینگل، سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو روشن علی شیخ سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ کی تعمیر و ترقی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ہم نے جب سے حکومت سنبھالی کوئٹہ ترقیاتی پیکج پر پیش رفت کو تیز کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پیکج میں شامل تمام منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی سریاب روڈ اور ملحقہ سڑکوں کی تعمیر کو کوئٹہ ترقیاتی پیکیج کا حصہ بنایا گیا ہے اور انہیں بھی جلد مکمل کیا جائے گا اور کوئٹہ کے مسائل کو جلد حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے شفاف اور پرامن بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا اور کوئٹہ میں بھی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد شفاف اور پرامن طریقے سے کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلابی بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جا رہا ہے اور بحالی اور ریلیف کے کاموں کو تیز کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سردار عطاء اللہ خان مینگل کے نام سے منسوب جشن سریاب کا یہ ایونٹ ایک قابل ستائش اقدام ہے سردارعطائاللہ خان مینگل کی صوبے اور اس کی عوام کے لیے قابل قدر سیاسی و سماجی خدمات ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس کو ہر سال سرکاری طور پر منانا چاہیے جس سے نہ صرف نوجوانوں کا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے بلکہ امن اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ ملتا ہے وزیراعلی نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لئے ضروری ہے کہ ان کی مالی معاونت کی جائے انہوں نے تین بڑے اسپورٹس کلبوں کے لئے 20 20لاکھ روپے اور اس ایونٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے 25 لاکھ روپے کا اعلان کیا قبل ازیں، وزیراعلی سے کھیل کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے حالیہ سیلابی بارشوں سے جانبحق ہونے والے افراد کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیراحمد شاہوانی نے سریاب کے مسائل سے متعلق سپاس نامہ پیش کیا اور مسائل کے حل کی درخواست کی جس پر وزیر اعلیٰ نے مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی وزیر اعلی نے اس موقع پر مختلف کھیلوں کا مظاہرہ بھی دیکھاعلاقے کے عوام نے جشن سریاب بیاد سردار عطاء اللہ خان مینگل کے طویل عرصے کے بعد انعقاد کو بے حد سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے