تربت،2 بچیاں ندی میں ڈوب کر جاں بحق

تربت (ڈیلی گرین گوادر) تربت کے علاقے کوشک میں 2 بچیاں پانی میں بہہ کر جاں بحق ہوگئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق دونوں بچیاں کیچ کور ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوئیں۔

ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں بچیوں کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بلوچستان کے شمال مشرقی اور وسطی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے