بلوچستان کے شمال مشرقی اور وسطی اضلاع میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے شمال مشرقی اور وسطی اضلاع میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بلوچستا کے کے شمال مشرقی اور وسطی اضلاع میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے ۔جس میں کوئٹہ، سبی،ہرنائی، نصیر آباد، خضدار،قلات ،لسبیلہ اور بارکھان میں موسلادھار بارش متوقع ہے،جبکہ مکران،تربت،آواران،پنجگور، جیوانی اورگوادر میں تیز ہواﺅں آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کا بھی امکان ذرائع کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران گوادر میں 9 ملی میٹر بارش ہوئی، لورالائی 7، خضدار میں دو اور لسبیلہ میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے