ژوب میں گیسٹرو کی وباء بے قابو 8 افراد جاں بحق سینکڑوں افراد متاثر

ژوب(ڈیلی گرین گوادر) ژوب میں گیسٹرو کی وباء بے قابو 8 افراد جاں بحق سینکڑوں افراد متاثر۔تفصیلات کے مطابق ژوب شہر عرصہ دو ہفتوں سے وباء سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ 14 سو افراد متاثر ہوئے ہسپتال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث مریضوں کا معائنہ سرچ لائٹ سے کروایا جاتا ہے اور ہسپتال میں ادویات کا فقدان ہے مریض کو اپنی مدد آپ کے تحت بازار میڈیکل سے دوائی منگوانا پڑتا ہے ہسپتال کے باکمال لوگ لاجواب سروس محکمہ صحت سول ہسپتال کی مین گیٹ پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پارکنگ کے نام پر پیسے لئے جارہے ہیں سماجی و عوامی حلقے، انہوں نے کہاکہ پورے شہر میں ہیضہ کی وباء پھیلی ہوئی عوام سخت پریشان ہے روزانہ کی بنیاد مریض ہسپتال لیا جارہا ہے لیکن دوسری جانب سول ہسپتال انتظامیہ نے مین گیٹ پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے پارکنگ کے نام پر پیسے لے رہے ہیں عوام میں سخت غم وغصہ پایا جارہاہے انہوں نے کہاکہ ایک جانب اپنے مریضوں کی پریشانی ہے ہسپتال میں ادویات نہیں دوسری جانب ہسپتال کے مین گیٹ پر پریشانی بنایا ہوا ہے مریضوں کو ایمرجنسی تک نہیں چھوڑتے ہیں انہوں نے کہاکہ اس طرح پریشانی کی صورت میں مخیر حضرات غریب مریضوں کے ساتھ مدد کرتے آرہے ہیں ہیں لیکن سول ہسپتال ژوب میں پارکنگ کی صورت میں مریضوں سے پیسے لے رہے ہیں انہوں نے رکن بلوچستان اسمبلی حاجی مٹھاخان کاکڑ، کمشنرژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی، ڈپٹی کمشنرمحمدرمضان پلال،اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ سول ہسپتال ژوب کے مین گیٹ پر لگائے گئے روکاٹوں کا نوٹس لیا جائے اور ادویات کی فراہمی میں عملی طور کردار ادا کریں ورنہ ژوب کے عوام مریض لانے کے بجائے احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے جس کی تمام ترذمہ داری محکمہ صحت ژوب پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے