موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے، سہیل الرحمان بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ کی زیر صدارت امن و امان کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایم پی اے نصیر احمد شاہوانی، پشتوانخومیپ کے ایم پی اے نصراللہ زیرے، اے این پی کے رہنما محبت کاکا، پختونخوامیپ کے رہنما عبدالقہارودان، جمعیت علمائے اسلام کے رہنما بشیر کاکڑ اور مفتی روزی خان، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسین شاہ، ایس ایس پی آپریشن عبدالحق وعمرانی، اسسٹنٹ کمشنر صدر نقیب اللہ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن بابر خان بھی موجود تھے اجلاس میں امن وامان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ انتظامیہ اور سیاسی جماعتیں صوبے کے پر امن ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کرنے پر ایک پیج پر متفق ہے تمام سیاسی جماعتیں صوبے میں امن، بھائی چارہ اور محبت کی فضا کو پروان چڑھاکر  شرپسند عناصر کی جانب سے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہیں لہذا انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹائے اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ بلوچستا ن میں تمام اقوام باہمی اتحاد اور تعاون سے صدیوں سے آباد ہیں ان کے درمیان اختلافات پیدا کرنے والوں کی تمام تر سازشوں کو ناکام بنائیں گے اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتیں ایک مشترکہ موقف اور پیغام دیتی ہے کہ موجودہ صورتحال میں عوام شرپسندوں کی سازش کا شکار ہونے کی بجائیاتحاد باہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنائیں کیونکہ موجودہ صورتحال میں چند شر پسند عناصر اپنے مفادات کی تکمیل کیلئے برادر اقوام کو آپس میں دست و گریبان کرنا چاہتے ہیں لہذا سیاسی جماعتیں، کارکنان اور عوام بھائی چارگی کا ثبوت دیتے ہوئے ان کی تمام تر کوششوں کو بے نقاب کریں اس سلسلے میں صوبے کی تمام سیاسی جماعتیں ایک موقف رکھتی ہے کہ ایسے واقعات کی بھر پور مذمت کی جائے گی بلوچستان تمام اقوام کا مشترکہ گھر ہے پشتون، بلوچ، سندھی اور دیگر اقوام تمام بھائی بھائی ہیں ان کے درمیان  ایک سازش کے تحت اختلاف پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل رحمان بلوچ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کا کردار اہمیت کا حامل ہے اور انہوں نے مشترکہ موقف اپنا کر عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم شرپسند عناصر کے خلاف ایک ہیں اپنے صوبے اور شہر کے امن کو کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے عوام سوشل میڈیا پر افواہوں اور پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موجودہ واقعات کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں اور بہت جلد اصل حقائق سامنے آئیں گے اور ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف  قانون کے مطابق کاروائی ہوگی ایسی صورتحال میں چند مفاد پرست اور دیگر عناصر فائدہ اٹھا سکتے ہیں لہذا ہمیں امن،بھائی چارگی، اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرکے ان کے عزائم مقاصد  کو ناکام بنانا ہے مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لیے سیاسی جماعتیں اور انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے