قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام 25سے 30کلو وزنی دھماکہ خیز مواد برآمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام 25سے 30کلو وزنی دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا گیا، لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روزقلعہ سیف اللہ کے علاقے گوال اسماعیلزئی میں سڑک کنارے ایک مشکوک کنستر کی اطلاع ملی جس پر سول ڈیفنس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیاجس نے مشکوک کین کا جائزہ لینے پر اس میں نصب 25سے 30کلو گرام دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی سے علاقے کو بڑے جانی ومالی نقصان سے بچا لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے