صوبے میں امن وامان کے قیام میں لیویز فورس کا کردار اہم ہے،قادر بخش پرکانی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈائریکٹر جنرل بلوچستان لیویز فورس قادر بخش پرکانی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کے قیام میں لیویز فورس کا کردار اہم ہے حالات چاہئے جیسے بھی ہو لیویز فورس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی لیویز فورس نے اپنے علاقے میں امن قائم کرنے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے لیویز مثالی بہادر اور ڈسپلن فورس ہے جوانوں کی جرت اور بہادری پر فخر کرتے ہیں جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ہر سطح پر انکی مدد اور سرپرستی کی جائیگی لیویز فورس نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر کنٹرول کیا ہے حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال میں بھی لیویز فورس امدادی کارروائیوں میں انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کے شانہ بشانہ رہی ہے انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل میں رہ کر فورس کے جوانوں کے مسائل حل کرکے فورس کو جدید ہتھیار اور سہولتوں سے لیس کیا جائیگا جبکہ صوبائی حکومت لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے عملی طور پر اقدامات کررہی ہے صوبے کے مختلف اضلاع میں لیویز فورس کے جوانوں کے گشت کے لئے موٹر سائیکلیں اور وردیاں فراہم کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ لیویز فورس نے اپنے علاقوں میں امن وامان کو بحال کررکھنے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ لیویز ایک باصلاحیت فورس کی حیثیت میں خود کو منواچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے