صوبائی اوروفاقی حکومت پنجگور کے عوام زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ کرے،میر نذیراحمد
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) پنجگور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین میر نذیراحمد حافظ محمد اعظم حاجی افتخار اشرف ساگر علاؤالدین ایڈوکیٹ ملا فرہاد حاجی عبدالعزیز صغیراحمد میر نظام ملازئی شعیب جان الطاف حسین حافظ سراج احمد مولانا علی احمد اور دیگر نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دس روزہ بارشوں اور سیلاب سے پنجگور میں بڑے پیمانے پر مالی وجانی نقصانات ہوئے زمینداروں کے زرعی بندات کو نقصان پہنچنے کے ساتھ طوفانی بارشوں سے چھ افراد شہید بھی ہوگئے لوگوں کے گھر چاردیواریاں بندات اور کجھور انگور کپاس پیاز کی تیار فصلیں تباہ ہوگئی ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت کروڑوں روپے خرچ کرکے بندات تعمیر کرائے تھے تاکہ اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول ممکن بنائیں مگر طوفانی بارشوں اور سیلاب سے انکا سب کچھ ختم ہوگیا اب وہ بدترین معاشی مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ بہت سارے علاقے ایسے ہیں جہاں سیلاب کی وجہ سے راستے ابھی تک بند ہیں صوبائی اوروفاقی حکومت پنجگور کے عوام زمینداروں کے نقصانات کا ازالہ کرے اورپنجگور انتظامیہ کو چائیے کہ وہ جلد سے جلد نقصانات کا جائزہ لیاور رپورٹ صوبائی حکومت کوبھیج دے تاکہ عوام کی بروقت امداد ہوسکے انہوں نے کہا کہ صوبے میں مذید بارشوں کی پیشنگوئی ہوئی ہے اور دوسرا لہر بھی آرہا ہے تنقیدی سیاست سے بالاتر ہوکرہمیں اتحاد واتفاق کی ضرورت ہے آل پارٹیز کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت ندی نالوں کے قریب آبادیوں کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی بندات کی تعمیر کرائے انہوں نے کہا کہ متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں میں مذید تیزی لانے کی ضرورت ہے اور رخشان ندی سے بجری اٹھانے پر مکمل پابندی ہونی چائیے اور ساتھ میں کرش پلانٹس کو بھی آبادی سے دور منتقل کیا جائے انکی وجہ سے مختلف جہتی نقصانات ہورہے ہیں ایک تو آلودگی پھیلارہے ہیں دوسری طرف انکی وجہ سے رخشان ندی سے ریتی بجری کے لیے گڑھے کھودے جارہے ہیں جن سے کورجووں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور رخشان ندی کے قدرتی چشمے ختم ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ چتکان بازار اور مرکزی قبرستان بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں زمینداروں کو اس وقت پوری ریلف کی ضرورت ہے آل پارٹیز عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے ڈمب میں جو سیلاب آیا تھا تاحال انکی بحالی کا عمل شروع نہیں ہوا ہے آل پارٹیز بھی اپنے تئیں ایک کمیٹی بنائے گا جو نقصانات کی تفصیلات اکھٹا کرے گا تاکہ کسی حقدار کی حق تلفی نہ ہو انہوں نے کہا کہ پنجگور کے تمام علاقوں میں یکساں تباہی ہوئی ہے شہری علاقوں میں لوگوں کے مکانات جبکہ کوچہ جات میں زرعی بندات فصلات اور سولر بورسسٹم تباہ ہوئے ہیں اب کسی کے پاس اتنی رقم نہیں ہے کہ وہ پھر سے اپنے بندات اور مکانات کی تعمیر کا کام کرسکیں اور نہ ہی فصلات کی تباہی کا بوجھ ایک عام کسان برداشت کرسکتا ہے یہ حکومت وقت کی زمہ داری ہے کہ وہ عوام کی مدد کرے اور انکے نقصانات کا ازالہ کرے۔