اوکاڑہ میں فائرنگ کے دو واقعات، خاتون سمیت 4 افراد قتل

اوکاڑہ(ڈیلی گرین گوادر)اوکاڑہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد کو بیدردی سے قتل کردیا گیا۔

لطیف آباد میں مقدمات کے رنج پر فائرنگ رفیق نامی ملزم نے بیوی اور سالے کو قتل کردیا۔ دوسری جانب غلہ منڈی میں فائرنگ سے دو افراد مارے گئے۔مقتولین کی قریبی رشتہ دار دو خواتیں اور راہ گیر زخمی ہیں،ترجمان پولیس کے مطابق لاشوں کو تحویل میں لے لیا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے فائرنگ کانوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نےآر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے