بلوچستان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں مزید 4 افراد جاں بحق
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے،پی ڈی ایم اے کی جا ر ی کر دہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں مزید 4 افراد جاں بحق ہو گئے جس کی بعد مجو عی طورپر اموات کی تعداد 73ہو گئی ہے،رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 52 افراد زخمی ہوئے ہیں، پی ڈی ایم اے کی جا ر ی کر دہ رپورٹ کے مطابق اب تک جاں بحق ہو نے والوں میں 23 خواتین،23مرد اور 27 بچے شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر صوبے بھر میں 1047 مکانات منہدم ہوئے،پی ڈی ایم اے کی جا ر ی کر دہ رپورٹ کے مطابق اموات بولان، کوئٹہ،ژوب، دکی، خصدار، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی ہیں۔