کوئٹہ،دارالامان سے فرار 3 خواتین میں سے 2 گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) دارالامان سے فرار ہونے والی 3 خواتین میں سے 2 کو پولیس نے گرفتار کرلیا جب کہ تیسری خاتون کی تلاش جاری ہے۔

حراست میں لی گئی دونوں خواتین کو کوئٹہ کے عالمو چوک کے قریب ایک مکان میں موجودگی کی اطلاع پر کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔ خواتین تین دن قبل دارالامان سے فرار ہوئی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں خواتین سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ تیسری خاتون کی تلاش بھی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے