چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو کا ٹرانسفارمرورکشاپ اور ریجنل اسٹور کیسکوکادورہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئرعبدالکریم جمالی نے کہاہے کہ کیسکوٹرانسفارمر ورکشاپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجائے تاکہ صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن ہوسکے۔یہ بات انہوں نے کیسکوٹرانسفارمرورکشاپ کے دورہ کے موقع پر بریفنگ کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پر کیسکوکے چیف انجینئر (آپریشن ڈائریکٹر) شوکت علی جوگیزئی، سپرنٹنڈنگ انجینئر (جی ایس او) مرزااعزازبیگ، منیجر میٹریل مینجمنٹ عادل عزیز،ڈپٹی منیجر ریجنل اسٹور نوید احمد، ڈپٹی منیجر ٹرانسفارمرورکشاپ عزیز رند کے علاوہ دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹوآفیسرنے کہاکہ ٹرانسفارمرورکشاپ زیادہ جلنے والے ٹرانسفارمرزکی جلنے کی وجوہات تلاش کرکے اس کاسدباب کریں اس موقع پر ڈپٹی منیجر ٹرانسفارمرورکشاپ انجینئرعزیز رند نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کیسکوٹرانسفارمرورکشاپ میں روزانہ کی بنیاد پر ٹرانسفارمروں کی مرمت کاکام کم سے کم وقت میں مکمل کیا جاتا ہے جس کی رپورٹ آپریشن ڈائریکٹرکیسکوکوروزانہ کی بنیادپر ارسال کیاجاتاہے۔چیف ایگزیکٹوآفیسرکو بتایاگیاکہ جدید آلات اورمشینری سے آراستہ کیسکوٹرانسفارمرورکشاپ میں 200کے وی تک کے مختلف استعدادکاروالے ٹرانسفارمرزکی مرمت کی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ 11مہینے کے دوران 1214جلے ہوئے ٹرانسفارمروں کی مرمت کی گئی۔قبل ازیں چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکونے ریجنل اسٹورکابھی دورہ کیااورمنیجر میٹریل مینجمنٹ عادل عزیز نے اسٹورمیں رکھے گئے سامان سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی بعدازاں انہوں نے ریجنل اسٹورکے مختلف حصوں کامعائنہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے