نیب ترامیم کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست، سپریم کورٹ کا خصوصی بنچ تشکیل

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں نیب ترامیم کیخلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر خصوصی بنچ تشکیل دے دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ 19 جولائی کو درخواست پر سماعت کرے گا، 3 رکنی خصوصی بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے