لسبیلہ، پورالی ندی اور کھانٹا ندی میں سیلاب کے باعث 20 گاؤں زیر آب

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں مون سون بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، لسبیلہ کے علاقے میں پورالی ندی اور کھانٹا ندی میں سیلاب کے باعث 20 گاؤں زیر آب آگئے۔بارشوں کا پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے ایک ہزار سے زائد لوگ محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔ بیلہ میں بھی سیلابی ریلہ آنے سے دو سو سے زائد کچے مکانات منہدم ہو گئے، جبکہ بیلہ کے متعدد گاؤں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کا کہنا ہے کہ لسبیلہ کو بارشوں کے باعث آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا گیا ہے، اب تک علاقے میں پانچ سو لوگوں کو ٹینٹ اور سو سے زائد لوگوں کو راشن فراہم کیا گیا ہے۔ بارشوں کے باعث ضلع لسبیلہ کے علاقے اوتھل، وندر اور بیلہ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے