بلوچستان حکومت نے بارشوں سے تباہی کے باعث 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان حکومت نے بارشوں سے تباہی کے باعث 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے دیا۔صوبائی حکومت نے 9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بارشوں سے ہوئی تباہی کے باعث اضلاع کو آفت زدہ قراردیا گیا۔بلوچستان : طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی، 48 افراد زخمینوٹیفکیشن کے مطابق آفت زدہ قرار دیے گئے اضلاع میں صحبت پور، پشین، گوادر، آواران، واشک، بارکھان، پنجگور، لسبیلہ اور قلعہ سیف اللہ شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے دیگر 9 اضلاع کے مختلف علاقے بھی آفت زدہ قرار دیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے