آرٹیکل 6 کی کارروائی کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 6 کی کارروائی کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں بتایا اجلاس میں پی ٹی آئی سے متعلق ازخود نوٹس کے فیصلے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے پر قرارداد منظور کی گئی۔ کابینہ نے کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ آرٹیکل 6 کی کارروائی کے حوالے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کی سربراہی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کریں گے۔ کمیٹی میں تمام سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی۔ وزیراعظم کے دفتر سے چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا گیا۔ حکومت نے طیبہ گل کے معاملے پر بھی انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کابینہ کے اجلاس میں ملک بھر میں سیلاب کی صورتحال پر غور ہوا۔ کابینہ نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی۔ سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی اور ہدایت کی کہ ان کے لواحقین کو این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کے سروے کے بعد جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے۔ سیلاب کی صورتحال میں افواج پاکستان، پولیس، پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے سمیت تمام اداروں کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ کابینہ نے تمام امدادی اداروں کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے