آصف علی زرداری نے سندھ بلوچستان کے مابین پانی کے مسئلہ کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی سے ملاقات، سندھ بلوچستان کے درمیان پانی کے مسئلے ودیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جمعہ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی، ملا قات میں دونوں رہنماؤں کیر تھر کنال میں پانی کی بندش پر تشویش کا اظہار،کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں پشتونوں کے خلاف ایک لسانی تنظیم کی جانب سے کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے معاملے کو حکومت سندھ کے ساتھ بھرپور طریقے سے اٹھانے اوربی اے پی کی اعلیٰ مشاورتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے پر بھی اتفاق کیاگیا، وزیراعلیٰ و قائم مقام گورنر بلوچستان نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت پشتونو ں کو تحفظ فراہم کرے،اس موقع پر وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ بلوچستان کے مابین پانی کے مسئلہ کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی ہے،امید ہے کہ سابق صدر اس مسئلہ کے مستقل بنیادوں پر حل میں اپنا کردار ادا کرینگے، انہوں نے کہاکہ بی اے پی سینٹ اور قومی اسمبلی میں اکثریتی جماعت ہے مشاورتی اجلاس میں اہم قومی امور پر سینٹ اور قومی اسمبلی میں پارٹی کا مشترکہ موقف اپنانے اور دیگر پارٹی امور پر غور کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے