مونس الٰہی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 22 جولائی تک ملتوی

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کارروائی 22 جولائی تک ملتوی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے لیے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے تاہم بینکنگ عدالت کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے کو مونس الٰہی کے خلاف تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ مونس الہٰی کی ضمانت میں بھی آج تک توسیع کی گئی تھی۔بعد ازاں عدالتی عملے نے ڈیوٹی جج کی اجازت سے مونس الٰہی سمیت تمام ملزمان کی ضمانت میں 22 جولائی تک توسیع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے