عدم اعتماد ووٹ پرسپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان کا جھوٹ بے نقاب کردیا،وزیراعظم
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد ووٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان اینڈ کمپنی کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر معزز سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان کے جھوٹ اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیاہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کو جس طرح سازشی بیانے کا رنگ دینے کے لئےجھوٹ گھڑا وہ انتہائی قابل شرم ہے۔ سب کو عدالت کا یہ فیصلہ ضرور پڑھنا چاہئے۔