شمالی وزیرستان میں پولیو کے بارہویں کیس کی تصدیق

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) شمالی وزیرستان میں پولیو کے بارہویں کیس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق رپورٹ ہونے والے تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی و شمالی اضلاع وائرس کے لیے حساس قرار دیے جا چکے ہیں۔ پولیو کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کے ساتھ مربوط اور مؤثر حکمت عملی بھی ترتیب دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔

انہوں نے اپیل کی کہ وائرس کے خاتمے کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے تمام پاکستانی اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور پولیو مہم کے دوران ورکرز کے لیے اپنے دروازے کھولیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر مہم میں بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔وفاقی سیکرٹری صحت محمد فخر عالم نے بھی والدین سے اپنے بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے