بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبہ بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں مون سون کی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ،ڈیرہ بگٹی ،ہرنائی ، بارکھان اور کوہلو میںشدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں جبکہ ندی نالوں میں بارشوں کے باعث طغیانی آ گئی ،کوہ سلیمان،شیرانی اور دھاند سر کے پہاڑوں پر موسلا دھار بارش ہوئی، صوبائی محکمہ آبپاشی کے مطابق جمعرات کو ناڑی جھیل سے 97ہزار کیوسک سیلابی ریلہ گزرا،مچ کے قریب بی بی نانی پل ندی سے اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزرا ،مرغہ فقیر زئی ، مسلم باغ ار توبہ اچکزئی میں ڈیمز کے اسپیل ویز کھول دیئے گئے ،پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں ڈیمز کے صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے۔