ڈپٹی کمشنر واشک محمد یونس سنجرانی کا طوفانی بارشوں سے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
واشک(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر واشک محمد یونس سنجرانی نے گزشتہ شب واشک میں طوفانی بارشوں سے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں سولدان،غریب آباد،گریشہ،ریج،کوہ بل، کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر واشک محمد یونس سنجرانی نے کہا کہ واشک میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے لوگوں کو کافی نقصانات ہوا ہے اور اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے بارشوں سے متاثرہ لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو مزید ٹینٹ بھی تقسیم کئے گئے۔