کوئٹہ میں بارش کے باعث متعدد علاقوں میں اربن فلڈنگ ٹریفک جام، متعدد کچے مکانات گرنے کی بھی اطلاعات
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں بارش کے باعث متعدد علاقوں میں اربن فلڈنگ ٹریفک جام، متعدد کچے مکانات گرنے کی بھی اطلاعات، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا اس دوران کوئٹہ شہر کے علاقوں پشتون آباد، جان محمد روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن، سریاب روڈ،گوالمنڈی چوک، زرغون روڈامداد چوک،ہزار گنجی، جتک اسٹاپ سمیت دیگر علاقوں میں نالیاں ابل پڑیں جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی،سڑکوں پر شدید پانی کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر رہی جبکہ شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بارش کے پانی میں کئی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بہہ گئی جبکہ متعدد گاڑیاں سڑکوں پر بند ہوگئیں،کوئٹہ میں بارش کے بعد پشتون آباد کے علاقے میں متعد د کچے مکانات منہدم ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں جن پر انتظامیہ نے کاروائی شروع کردی۔شہر میں بارش کے باعث بجلی کی ترسیل کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا کئی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں تک بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی۔