عیدالاضحی کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ڈاکٹرزکی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں،ڈاکٹر سلطان احمد لہڑی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل ہسپتال ڈاکٹر سلطان احمد لہڑی نے کہاہے کہ عیدالاضحی اور مون سون کی بارشوں کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں عید کی تعطیلات کے دوران ڈاکٹرز اوردیگر اسٹاف اپنی جائے تعیناتی پر حاضری کو یقینی بنائیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو عید کی تعطیلات کے موقع پر ہسپتال میں عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر سلطان لہڑی نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت سیداحسان شاہ اور سیکرٹری صحت صالح ناصر کی خصوصی ہدایت پر عیدالاضحی کی تعطیلات اور مون سون کی بارشوں کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتہال سے نمٹنے کیلئے بولان میڈیکل ہسپتال میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اوردیگر کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں ڈاکٹرزاوردیگر عملہ تعطیلات کے دوران اپنی جائے تعیناتی پرحاضری کو یقینی بنائیں ڈیوٹی سے غیرحاضری پرسخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے