بی این پی (عوامی) غریبوں کی ترجمان جماعت ہے،ڈاکٹر ناشناس لہڑی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا کہ ہمیں اپنی دھرتی سے عشق ہے اور ہم اپنی دھرتی اور عوام کیلئے جان نچاور کرنے پر فخر محسوس کرینگے کلی الماس ایئرپورٹ روڈ میں میر اسد اللہ لہڑی، نوروز رند، عزت خان بنگلزئی، عزیز اللہ لہڑی و دیگر کے قیادت میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر بی این پی (عوامی) میں شمولیت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی(عوامی) خالی خولی نعروں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے حالیہ حکومت میں بھی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر اسد اللہ بلوچ کی ایک ہی وزارت ہے لیکن باوجود اس کے روزگار اور تعلیمی اقدامات کے حوالے سے اگر دیکھا جائے تو میر اسد اللہ بلوچ کی کارکردگی نمایاں ہے شمولیت کرنے والوں میں میر اسد اللہ لہڑی، عزیز اللہ لہڑی، نوروز رند، غفور رند، سومر خان رند، محمد عاصم، عزت خان بنگلزئی،منظور احمد رئیسانی، محمد اکرم لانگو، وقاص کرد،اعجاز لہڑی، محمد عثمان کرد، اشرف کرد، انس مینگل، شاکر بنگلزئی، صالح خروٹی، نصیب اللہ پٹھان، ناصر لہڑی، عبدالحمید ساسولی، مولابخش موندرانی، نعمان رند، وسیم اللہ لہڑی، حکمت اللہ لہڑی، عجب خان لہڑی، نصیب اللہ لہڑی، اللہ نظر کرد، حمید بڑیچ، مددالدین عدنان لہڑی شامل تھے شمولیتی تقریب سے کوئٹہ کے ڈپٹی آرگنائزر ملک صادق بنگلزئی،سینئر رہنماء میر بلوچ خان لہڑی، نئے شامل ہونے والے دوست میر اسد اللہ لہڑی و دیگر نے بھی خطاب کیا ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا کہ بی این پی (عوامی) غریبوں کی ترجمان جماعت ہے یہ دھرتی ہماری ماں ہے اپنے دھرتی سے ہمیں عشق ہے بی این پی (عوامی) کی روز اول سے کوشش رہی ہے کہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فرائم کی جائے آج ہمیں مختلف قسم کی چیلینجز کا سامنا ہیں ان چیلنجز کا مقابلہ صرف اور صرف علم حاصل کر کے ہی کیا جاسکتا ہے کوئٹہ میں ہماری کوئی نشست نہیں اس کے باوجود بی این پی (عوامی) کی کارکردگی روزروشن کی طرح عیاں ہے بی این پی (عوامی) کے دوستوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سماج میں مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے شعوری انداز میں جدوجہد کرے اْمید ہے کہ نئے شامل ہونے والے دوست پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔