کوہلومیں طوفانی بارشیں کئی کچے مقانات منہدم،مویشاں سیلابی ریلے میں بہہ گئی
کوہلو(ڈیلی گرین گوادر) ضلع کوہلو میں مون سون بارشیوں سے تباہ کاریاں جاری ضلع کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جم کر برسی ہیں جس سے ضلع میں صورتحال تشویش ناک حد تک پہنچ گئی کوہلو کے مختلف علاقوں پژہ،کوہ جاندران،لاسے،سنجاڑ،تمبو اور کنل میں موسلا دھار بارشیوں سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ندی نالے پھپر گئے کئی علاقوں میں کچے مکانات منہدم ہوگئے پژہ میں موسلا دھار بارشوں نے علاقے میں تباہی مچا دی۔مختلف علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی سے کھڑی فصلیں پانی میں بہہ گئی مختلف علاقوں میں کچے مکانات منہدم،جھوپڑی نما گھر سیلابی پانی میں بہہ گئے جبکہ سیلابی ریلے کی زد میں آکر دو درجن کے قریب مال مویشاں بہہ کر ہلاک ہوگئی ہیں بیجی ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزاررہا ہے مختلف علاقوں میں بارش کی تباہی کے رابطہ سڑکیں بہہ جانے سے امدادی سرگرمیاں شروع نہیں ہوسکی جبکہ الرٹ جاری ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیوں میں تاخیر سے متاثرہ افراد شدید پریشان ہیں علاقے کے نومنتخب کونسلر میر مہروز مری کے مطابق بارش اور سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے علاقے میں شدید پریشان ہیں جبکہ متعداد علاقے زیر آب آگئے کئی جھوپڑی نما گھر پانی کی زد میں آکر بہہ گئے جبکہ لوگوں کی مال مویشیاں اور فصلیں بہنے سے کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال امدادی کارروائیاں شروع نہیں ہوسکی ہیں جس سے لوگ بے یار ومدد گار ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے میں ہنگامی صورتحال نافذ کرکے متاثرہ افراد اور علاقے میں تباہ کاریوں کیلئے اقدمات کئے جائیں نواحی علاقے لاسے زائی میں بھی ندی نالوں میں طغیانی سے فصلیں متاثر ہوئی ہیں۔