ژوب، طوفانی بارشوں کے باعث 2 افراد جاں بحق سینکڑوں مکانات منہدم

ژوب (ڈیلی گرین گوادر) ژوب کے علاقے قمردین کاریز اور علاقہ گستوئی مندوخیل میں طوفانی بارشوں میں دو افراد جاں بحق سینکڑوں مکانات منہدم کڑی فصلات تباہ اور درجنوں مال مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے۔تفصیلات کے مطابق ژوب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے قمردین کاریز ولہ ڈیم ٹوٹ گیا ڈیم کا پانی رہائشی مکانات میں داخل ہوکر درجنوں مکانات منہدم ہوگئے ایک شخص خدائیداد لوون سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوا کل بروز منگل شام 7 بجے گستوئی مندوخیل کے علاقے چخوند میں طوفانی بارش میں ملک جلال الدین ساقی خیل کا اکلوتا بیٹا کمال الدین ساقی خیل سیلابی ندی سے مآل میوشی کو پانی سے نکلتے ہوئے سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہوگئے اور ان کے درجنوں گائے بھی سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہو گئے حالیہ طوفانی بارشوں میں ژوب کے بیشتر علاقوں میں مکانات منہدم کھڑے فصلات تباہ سینکڑوں مال مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ کر ہلاک ہوئے ہیں ژوب کے عوامی وسماجی حلقوں نے پی ڈی ایم اے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے قدرتی آفات زلزلہ، برف باری طوفانی بارشوں میں عوام کی مداد رسی کیلئے ایک محکمہ کو زمہ داری سونپی گئی ہے جس کا نام پی ڈی ایم اےdisaster management ہے جو حکومت ہر سال اربوں روپے فراہم کرتی ہے لیکن بدقسمتی سے یہ خطیر رقم حکومت کی گھٹ جوڑ سے کرپشن کی نظر ہوجاتی ہے جہاں بھی قدرتی آفت آئی ہے مذکورہ محکمے کی کارکردگی ہمارے سامنے ہیں بلکہ پی ڈی ایم اے کی ہمیشہ یہ خواہش رہا ہے کہ قدرتی آفت میں لوگ فرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر چیخ چیخ کر پی ڈی ایم اے سے مدد مانگے اور علاقہ آفت زدہ قرار دیا جائے تاکہ آفت زدہ متاثرین کو چند ہزار روپے میں کمبل ٹینٹ پانچ کلو چاول ایک کلو گھی اور پانی کا سفید جرکین دیکر بدلے میں لاکھوں روپے نکال سکیں حالیہ دنوں ضلع شیرانی کے جنگلات میں آگ لگی اربوں روپے کے جنگلات جل کر خاکستر ہو گئے جس سے بے شمار لوگ بے گھر ہوگئے آج تک نقصانات کا ازالہ نہ کرسکا جو یہ سب کچھ ہمارے سامنے ہیں پی ڈی ایم اے مصیبت کے وقت عوام کی مدد نہیں بلکہ لوگوں کو بیکاری بنانا چاہتی ہے پانچ کلو چاول ایک کلو گھی پانی کا سفید جرکین اور ٹینٹ دیکر ہمارے حکمرانوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے حالیہ طوفانی بارشوں میں ڑوب کے علاقے قمردین کاریز گستوئی مندوخیل ضلع قلعہ سیف اللہ اور ژوب کے مختلف علاقوں میں تباہی مچادی ہے لوگ مدد مانگ رہے ہیں لیکن پی ڈی ایم اے کچھ نہیں کریگا کیونکہ پی ڈی ایم اے کے پاس صرف چاول کمبل ٹینٹ ہے وہ فراہم کریگا لیکن کاغذی کارروائی الگ ہے جو مرضی لکھ دیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے