وزیراعلی بلوچستان کی وزیراعظم آزادکشمیرکی خصوصی دعوت پر ان سے انکی رہائشگاہ پرملاقات

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی خصوصی دعوت پر ان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی بعد ازاں صدر آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود اور وزیراعلء گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید بھی ملاقات میں شریک ہوگی،ملاقات میں بلوچستان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر مشاورت کی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیاجبکہ صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے کہا گیا کہ کشمیریوں کی منزل الحاق پاکستان ہے جسکے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم آزادکشمیر میں بلوچستان اور جی بی ہاؤس بنانے کیلئے تیار ہیں جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی بلوچستان میں جموں وکشمیر اور جی بی ہاؤس بنانے کااعلان کیا اس موقع پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے بھی کہا کہ جی بی میں بلوچستان اور جموں وکشمیر ہاؤس بنا جائیں گے ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ تینوں علاقوں میں سرکاری ہاؤسز بن جانے سے ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا وزیراعلیٰ بلوچستان کی تجویز پر دونوں صوبوں اور آزاد کشمیر کے طلباء اور کھلاڑیوں کے باہمی دوروں کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے