وزیراعلیٰ بلوچستان کا ڈپٹی کمشنرکوئٹہ کوسیلابی پانی کی گزرگاہوں اورنالوں پرقائم تجاویزات ختم کرنے کا حکم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے محکمہ آبپاشی اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو جنگی بنیادوں پر سیلابی پانی کی گزرگاہوں اور نالوں پر قائم تجاویزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔بدھ کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ہدایت کی کہ محکمہ آبپاشی تجاویزات کے خاتمے کے لیء بھاری مشنری اور ڈی سی کوئٹہ فورس فراہم کرے کاروائی سے چیف سیکریٹری اور وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو آگاہ رکھا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ بند نالوں کی فوری صفائی کے آپریشن کے آغاز کر ے، محکمہ خزانہ نالوں کی صفائی کے لئے مطلوبہ فنڈز کا فوری اجراء کرے، انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ بارش سے پہلے نالوں کی صفائی اور تجاویزات کو ہر صورت ختم کیا جائے تجاویزات کے زمہ داروں کی وجہ سے عام شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں نہیں ڈالنے دیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کی ناک کے نیچے نالوں پر تجاویزات اور پلازوں کی تعمیر پر شدید برہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ کیا اس شہر کا کوئی والی وارث نہیں کہ ہر دوسرا شخص تجاویزات کے دہندہ میں ملوث ہے متعلقہ محکمے اور ادارے اپنی اتھارٹی قائم رکھیں تو کسی کو تجاویزات قائم کرنے کی ہمت نہ ہو، انہوں نے ہدایت کی کہ قانون کی بالادستی اور عملداری کو ہر صورت برقرار رکھا جائے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں آئندہ بارش سے پہلے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہاکہ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ سروے کرکے نقصانات کا تخمینہ لگائے سروے کی روشنی میں متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے