مشکل حالات میں کسی بھی صورت غیورعوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آغا حسن بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ‘ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ‘ اسسٹنٹ کمشنر سریاب اور اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ‘بی این پی کے مرکزی رہنماء حاجی باسط لہڑی‘ مرکزی کونسلر سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل‘ میر قاسم پرکانی‘ رضا جان شاہی زئی‘ کامران کشانی‘ لیاقت کھیازئی‘ ثناء مسرور بلوچ‘ غلام مصطفی مگسی‘ کامران مینگل‘ اسحاق بنگلزئی نے کلی شاہنواز‘ گوہر آباد‘ مشرقی بائی پاس‘ بلوچ کالونی‘ کلی حسن آباد‘ صدام پھاٹک‘ مینگل آباد سبی روڈ‘ کلی میر غلام رسول مینگل کسٹم‘ گاہی خان چوک‘ کمالو‘ مشرقی بائی پاس شاہوانی اسٹریٹ‘ سریاب مل سمیت بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا پی ڈی ایم اے‘ وضلعی انتظامیہ کے ارباب و اختیار بھی موجود تھے وفاقی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مشکل حالات میں کسی بھی صورت غیور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ وہ متاثرین کو ریلیف دے سینکڑوں کی تعداد میں مکانات مہندم ہو چکے ہیں‘ قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں آج بھی عوام آسمان تلے زندگی بسر کر رہے ہیں وفاقی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے کلی غلام رسول مینگل‘ کلی بنگلزئی‘ سریاب کسٹم و ملحقہ علاقوں میں امدادی سامان تقسیم کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومتیں کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات بھی کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں این ڈی ایم اے کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں فوری امداد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کی معمولات زندگی بحال ہو سکیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کے ساتھ قریبی روابط پر اطمینان کا اظہار ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ وہ اسی طرح فعال و متحرک رہتے ہوئے عوام کو مصیبت سے نکالنے میں کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ بی این پی جمہوری پارٹی ہونے کے ناطے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے بلا رنگ و نسل متاثرہ لوگوں کو امداد پہنچائیں گے گھروں کو جو نقصانات پہنچے ہیں ان کا سروے بھی کیا جائے کیا ایمانداری کے ساتھ لوگوں کو حق ان کو ادا کیا جائے انہوں نے کہا کہ نالوں کے اوپر غیر قانونی طور پر جن مکانات کی تعمیر کی گئی ہے ان غیر قانونی تعمیر کو خاتمے کرنے کے ساتھ ساتھ پلوں کی دوبارہ تعمیر کو یقینی بنایا جائے تاکہ پانی آسانی سے گزر سکے بارش کے بعد ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔