صوبائی حکومت بارشوں سے متاثرین کی مکمل بحالی اور جاں بحق افراد کے لواحقین کی ہر ممکن امداد کرے، شیخ جعفر خان مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکز ی رہنماء سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت حالیہ بارشوں سے متاثرین کی مکمل بحالی اور جاں بحق افراد کے لواحقین کی ہر ممکن امداد کرے، صوبے میں بندات اور ڈیمز کے غیر معیاری کاموں کی وجہ سے بارشوں کے باعث زیادہ نقصانات ہوئے ہیں، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں جاری حالیہ بارشوں نے بڑے پیمانے پر مالی اور جانی نقصانات ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کو روکنا اگر چہ انسان کے بس میں نہیں ہے لیکن ہنگامی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت صوبے بھر میں ہیوی مشینری، متعلقہ عملے اور امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنائے کچی اور پر خطر علاقوں میں واقعہ آبادیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے تاکہ جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں صوبے بھر میں بلخصوص ڑوب کے علاقوں میں حال ہی میں تعمیر ہونے والے بندات اور ڈیمز کی تعمیر میں معیار کا خیال نہیں رکھا گیا جسکی وجہ سے ایک ہی بارش میں انہیں نقصان پہنچا اور انہی بندات اور ڈیمز سے پانی نکل کر آبادیوں میں داخل ہوا ہے جس سے نقصانات ہوئے اگر عوام کا پیسہ ٹھیک طرح سے خرچ ہوتا تو نقصانات کم ہوتے لہذا صوبائی حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے ہونے والے ترقیاتی کاموں میں معیار کا خصوصی خیال رکھے تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے