خضدار میں پکنک پوائنٹس پر10 روز کے لئے پابندی عائد کردی گئی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کی ہدایت پر خضدار میں پکنک پوائنٹس پر دس روز کے لئے پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خضدار کے مشہور و معروف پکنک پوائنٹس اور آبشار مولہ چٹوک چھارو مچھی پیرابراہیم پورالی اور دیگر تمام پکنک پوائنٹس پر دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے یہ پابندی 6جولائی سے 15جولائی تک جاری رہیگا۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور تحصیلدار و لیویز لائن آفیسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مون سون کی بارشوں کی پیش نظر خضدار میں تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں، دریں اثناء سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کی تاکید کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے