حکومت بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو بروقت امدادی ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہیں،حاجی نورمحمد دمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری وسنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ کاکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع اور علاقوں میں بارشوں سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر انتہائی دکھ اور ا ظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ اور غمزادہ خاندانوں کو مشکل اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑینگے حکومت پی ڈی ایم و دیگر اداروں کے زریعے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے اور متاثرہ علاقوں میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو بروقت امدادی ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنارہی ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبے میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اپنے جاری کردہ بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں کہاکہ حکومت بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی ہر ممکن مدد کرے گی حکومت نے پی ڈی ایم اور تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے اور اپنے اپنے اضلاع میں تمام سرکاری عملے و مشنری کو ہائی الرٹ رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات اٹھانے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بارشوں اور سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیا پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جان بحق افراد کیلئے دعا مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے زیارت،ہرنائی سمیت صوبے کے ان تمام علاقوں کے عوام سے اپیل کی ہے کہ مون سون کاسلسلہ جاری ہے اور ندی نالوں میں اونچے درجے کا سیلابی ریلے آنے کالرٹ جاری ہوچکا ہے لہذا ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرکے احتیاط کرے تاکہ مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ رونمانہ ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے