حلیم عادل نے زمینوں کے کاغذات میں ہیر پھیرکی ہے،مرتضیٰ وہاب
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حلیم عادل نے زمینوں کے کاغذات میں ہیر پھیر کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حلیم عادل نے زمینوں کے کاغذات میں ہیر پھیرکی ہے، جعلی کاغذات بنا کر زمینوں پر قابض ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلیم عادل کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی گئی، لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں، قانون کے مطابق ہر شخص برابر ہے، کوئی تفریق نہیں۔