حالیہ بارشوں نے مکران ڈویژن سمیت بلوچستان بھرمیں تباہی مچائی ہے، ہدایت الرحمان بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حق دو تحریک کے قائد،جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حالیہ بارشو ں نے مکران ڈویژن سمیت بلوچستان بھر میں تباہی وبربادی مچائی ہے حکومت فلاحی ادارے عوام کی خدمت کیلئے آگے آئیں حکومت بارش متاثرین کی امداد یقینی بنائیں۔حالیہ بارشوں سے صوبے کے مختلف اضلاع میں بہت زیادہ نقصان ہوا حکومتی ناقص انتظامات کی وجہ سے بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب،گیس لوڈشیڈنگ وپریشرمیں کمی کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگئی۔بارشوں،بندات ٹوٹنے کی وجہ سے کئی اضلاع کوگوادر و صوبائی دارالحکومت وملک کے دیگر علاقوں سے رابطہ کٹ گیے اور زمینی رابطے منقطع ہوگئے ہے۔ساحلی علاقے بھی ڈوب گیے ہیں۔ڈیمزبھر گیے متاثرین کو فوری امداد ومحفوظ مقامات منتقلی کی ضرور ت ہے حق دو تحریک،جماعت اسلامی والخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان ورضاکار مصیبت کی اس گھڑی میں پریشان حال متاثرین کی بحالی،محفوظ مقامات پر منتقلی سمیت دستیاب وسائل کو بروئے کارلاکرممکنہ مدد،ریلیف کاکام دل جمعی سے اورفوری طور پرکیا کریں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادر میں بارش سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرین سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا انہوں نے کہاکہ حکومت اہل بلوچستان کو تجارت وبارڈر ٹریڈ سمیت ساحل پر کام کرنے کے حوالے سے سہولیات وآسانی فراہم کریں بلاوجہ کی مشکلات وپریشانی کی وجہ سے تاجر وعوام پریشان ہیں بارڈر،ساحل اور چیک پوسٹوں پربھتہ مافیا عوام،تاجر برادری کا دشمن حکومت کی بدنامی اور قومی خزانے کولوٹنے والے ہیں۔حکومت، منتخب نمائندے بلوچستان کے دوردرازپسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ دیں بلوچستان کے دوردرازعلاقے بھی پاکستان کے ترقی یافتہ علاقوں کی طرح ملک کاحصہ ہیں بلوچستان کو ریگستان بنانے والے ہر حکومت میں موجودہیں بدقسمتی غلط نظام کی وجہ سے لوٹ مار کرنے کے باوجود آج بھی یہ غافل کرپٹ لوگ حکومت کا حصہ ہیں جماعت اسلامی حق دوتحریک کے ذریعے بلوچستان کے مظلوموں کو حقوق دلائیگی تعلیم وصحت کے ادارے نہ ہونے کے برابر منتخب نمائندے خواب غفلت کا شکارعوا م کی پریشانیوں کا کسی کوفکر نہیں حکومتی ناکامی بے حسی کی وجہ سے دوردرازعلاقوں سے مسائل کے حل کیلئے تحریکیں اُٹھ رہی ہے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی مسائل حل فوری حل اورپریشانیوں کو دورکردیں۔ مسائل کو اجاگر اور حل کیلئے عوام الناس سمیت دینی سیاسی جماعتیں قبائلی عمائدین،علمائے کرام ونوجوان ہماراساتھ دیں اور عوام پر مسلط شدہ نااہل بدعنوان لٹیروں کے خلاف آوازبلند کریں۔