بیلہ میں بارشوں سے متاثرہ رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا
بیلہ(ڈیلی گرین گوادر)تحصیل بیلہ کے مختلف گوٹھوں میں بارشوں سے متاثرہ رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی اور اے ڈی سی فرحان سلیمان رونجہ نے متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران کے ہمراہ تحصیل بیلہ کا ہنگامی دورہ کیا۔حفاظتی بندات کے پشتوں کی۔مرمت رابطہ سڑکوں کی۔دورہ بحالی کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں کے جائزے کے موقع پر فوری احکامات جاری کیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے بارشوں سے متاثرہ مقامات پر بحالی کے کاموں میں مصروف افسران کو سختی سے احکامات جاری کیں ک رابطہ سڑکوں کی بحالی کا کام مکمل ہونے تک انجینئرز سمیت ذمہ داران متاثرہ علاقوں میں مشینری سمیت موجود رہیں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔