گوادر میں حالیہ بارشوں کی صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کی امدادی ٹیمیں روانہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ملک بھر میں مون سون کی وجہ سے حالیہ ہونے والی شدید بارشوں کے پیش نظر پاک فوج نے گوادر سول انتظامیہ کے ساتھ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک جامع تنظیمی سیٹ اپ تیار کیا ہے۔ گوادر میں آج صبح سے جاری شدید بارش کی وجہ سے چند نشیبی علاقے زیر آ ب آگئے جس پر پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو چکی ہیں – پاک فوج انجینئرز کے جوانوں نے متاثرہ علاقوں میں ڈی واٹرنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔پاک فوج کسی بھی ناگہانی صورتحال میں گوادر کے عوام کی ہرممکن مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔