غریب طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غریب طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا اولین ترجیح ہے، معاشی حالات بہتر ہوتے ہی عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ معاشی حالات بہتر ہونے کے ساتھ ہی ہم عوام کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔ پہلے دن سےغریب ترین طبقے کو مشکل معاشی حالات کے اثر سےبچانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے