صوبائی حکومت کی بروقت کارروائی سے شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے،فرح عظیم شاہ

کو ئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے کو ئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں شدید بارش سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی بروقت کارروائی سے شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے فوری طور پر محکمہ پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کے نقصانات اور امدادی سرگرمیوں کی رپورٹ جلد از جلد پیش کریں ترجمان حکومت بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کمشنر و ڈپٹی کمشنر ایم سی کیو اور پی ڈی ایم اے کو ریسکیو امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے اقدامات میں تیزی لانے، شہر کے نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے اور متاثرین تک بروقت رسائی اور امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ کویٹہ کے نواحی علاقوں میں برساتی نالوں سے شدید نقصانات ہوئے ہیں جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق چھ افراد جانبحق اور تیرہ کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلخصوص وزیراعلی بلوچستان شدید بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لے رہے ہیں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ اور محکمہ پی ڈی ایم اے میں کنٹرول روم 24گھنٹے کام کررہے ہیں۔جوکہ لوگوں کو ریسکیو اور امدادی کارروائیوں میں مدد کررہے ہیں جبکہ بارش سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے انہیں امداد فراہم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر طرح سے مدد کرے گی۔جبکہ انہوں نے شدید بارشوں میں جانبحق ہونے والے فراد کے خاندان سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے