شہید ملک نوید دہوار زمانہ طالب علمی سے لیکر شہادت کے ایام تک پارٹی کے سیاسی و قومی جدوجہد میں فعال اور متحرک کردار ادا کرتے رہے،غلام نبی مری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں پارٹی کے رہنماشہید ملک نوید جان دہوار اور ان کے ساتھی شہید ظریف جان دہوار کے 6جولائی 2021 کو 5ویں برسی کی مناسبت پر انکے بلوچستان اور بلوچ قوم کے حقوق کی خاطر طویل ترین سیاسی،قومی،جمہوری جدوجہد،قربانیوں اور اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ وہ خاندا ن ہے جو نیپ کے دور سے لیکر بلوچ قوم،بلوچستانی عوام،محکوم اور مظلوم قوموں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے قربانیاں دیتے چلے آرہے ہیں جنہوں نے ہمیشہ ظلم وجبر،سماجی ناانصافیوں،قومی نابرابری، ساحل اور وسائل کے دفاع کیلئے نبرد آزما غیر جمہوری قوتوں کے ظلم وستم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہوکر ہر قسم کی سختیاں اور زیادتیاں،قید وبند،کی صعبتیں ٹارچر سیلوں میں طرح طرح کی اذیتیں برداشت کی اور قومی حقوق کی جدوجہد کی خاطر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کی،بلوچستان کی جدید نیشنلزم،قوم وطن دوستی کی خاطر تشکیل پانے والے حقوق کیلئے سیاسی،جمہوری تحریک ینگ بلوچ کا داغ بیل ڈالا گیا اس میں ملک فیض محمد یوسفزئی ملک، عبدالرحیم خواجہ خیل،ملک سعید دہوار،ملک سیف الدین دہوار،ملک عبدالرحمن خواجہ خیل سردار محمد صدیق دہوار سے لیکر شہید ملک نوید دہوار جیسے اکابرین اور سیاسی کارکنوں نے اس تحریک کی آبیاری فعال اور مضبوط کرنے میں تاریخی کرداراداکیا جو کہ بلوچ قومی سیاست میں ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی لازوال وناقابل فراموش جدوجہد اور قربانیاں نیشنلزم کے تحریک سے وابستہ سیاسی اور فکری کارکنوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں کوئی بھی ذی شعور انسان فراموش نہیں کرسکتاہے انہوں نے کہاکہ شہید ملک نوید جان دہوار کا شمار پارٹی کے ان نوجوان ساتھیوں میں سے ہوتاجو زمانہ طالب علمی سے لیکر شہادت کے ایام تک وہ پارٹی کے،سیاسی قومی جدوجہد میں فعال اور متحرک کردار ادا کرتے رہے اور پارٹی کی فعالیت کیلئے انتھک جدوجہد کی اور اپنے آباؤ اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے عملی جدوجہد اور کردار سے یہ ثابت کیاکہ وہ سرزمین کی خاطر اپنے جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرینگے انہیں بی این پی اور قومی تحریک سے جدا کرنے کیلئے طرح طرح کے منفی اوچے ہتھکنڈے آزمائے گئے لیکن انہوں نے تمام نامساعد ومشکل حالات،خوف وہراس،دھونس دھمکیوں کا نہایت ہی ثابت قدمی،مستقل مزاجی کے ساتھ جواں مردی سے حالات کا مقابلہ کیا اور آخر میں سرزمین اور قومی جدوجہد کیلئے اپنی جان کی قربانی دی،انہوں نے کہاکہ بی این پی بزرگ قوم وطن دوست رہنماء راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل کی نظریے اور فکرو خیال پر کاربند رہ کر اور فخرء بلوچستان سردار اخترجان مینگل کی قیادت میں بلوچستان میں رونما ہونے والے ناانصافیوں،ظلم وجبر کے خلاف نبرد آزما قوتوں کے سامنے ایک طویل ترین اور ناقابل فراموش قربانیوں کی تاریخ رکھتاہے اور پارٹی کے قد آور رہنماوں شہید گل زمین حبیب جالب بلوچ،شہید نواب امان اللہ خان زہری اورشہید میر نور الدین مینگل اور شہید ملک نوید دیوار سے لیکر پارٹی کے درجنوں نہتے کارکنوں نے خالصتا اپنے قومی اور وطنی حقوق اور شناخت کی بحالی،ساحل وسائل پر اپنے حق حاکمیت،واک واختیار،تہذیب وتمدن کو برقراررکھنے کیلئے سیاسی وجمہوری انداز میں جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی اور آمر ونام نہادجمہوری دور حکومتوں میں ظلم وجبر کے خلاف سچائی اور انصاف کے حصول کیلئے ھر سطح موثر انداز میں آواز بلند کی اور کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیااور نہ ہی خاموشی اختیارکرکے قومی حقوق کی جدوجہد کی تحریک سے غافل رہے انہوں نے کہا کہ شہید ملک نوید دہوار کی بلوچستان قومی تحریک کے لیے لازوال و ناقابل فراموش جدوجہد پر مبنی قربانیوں اور جدوجہد کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکے گا اور انکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے بی این پی کی قومی حقوق کی خاطر غیر جمہوری قوتوں کے ناروا پالیسیوں لوٹ کھسوٹ استحصال ظلم و جبر کیخلاف سیاسی قومی جمہوری جدوجہد جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ بی این پی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام شہید ملک نوید دیوار اورشہید ظریف جان دیوار کے 5ویں برسی کے مناسبت پر بروز بدھ 6 جولائی 2022 شام 4بجے پریس کلب کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا لہذا بی این پی کوئٹہ کے یونٹ سیکرٹریز, ڈپٹی سیکرٹریز، ضلعی کونسلران سمیت قوم وطن دوست, ترقی پسند بلوچستانی عوام سے بھرپور انداز میں شرکت کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے