جامعہ کراچی خودکش حملہ کیس، کالعدم تنظیم کا اہم دہشتگرد گرفتار
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) قانون نافذ کرنے والے ادارے نے جامعہ کراچی خودکش حملہ کیس کے سلسلے میں کالعدم قوم پرست تنظیم کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کا جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی وین کو خودکش حملے کا نشانہ بنانے والی خاتون شاری بلوچ کے شوہر ہیبتان بلوچ سے رابطہ بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے علاوہ گلبائی میں چینی انجینئرز کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنانے میں ملوث رہا ہے۔
گرفتار دہشت گرد نے بارودی مواد اور بم بنانے کی تربیت بھی حاصل کی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے حوالے سے آج اہم پریس کانفرنس بھی متوقع ہے جس میں مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔